• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل کے پاس زخمی فوجیوں  کی بحالی کے لئے کوئی منصوبہ نہیں: اسرائیلی میڈیا

7 اکتوبر سےاب تک بہت سے فوجی وزارت دفاع کے بحالی وارڈ میں داخل ہوئے ہیں، جو 2022 کے پورے سال میں داخل ہونے والے مجموعی اسرائیلیوں کی تعداد سے دوگنا ہے۔"

جمعرات 25-01-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
اسرائیل کے پاس زخمی فوجیوں  کی بحالی کے لئے کوئی منصوبہ نہیں: اسرائیلی میڈیا
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے ہاتھوں ہلاک اور زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی حقیقی  تعداد حکومت کے اعلان کردہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے، فوجی نقصانات کے حجم کو چھپانے کیلئے اسرائیلی فوج نے اپنا سخت کنٹرول  رکھا ہوا ہے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے عبرانی نیوز چینل "کان” نے اسرائیلی وزارت سلامتی میں بحالی کے شعبے کے سربراہ کے حوالے سے شائع اپنی تحقیقات رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ  اسرائیل میں زخمی  فوجیوں کی بحالی کی صورتحال گھمبیر ہوگیا ہے، اسرائیل کا صحت کا شعبہ غزہ میں زخمی ہونے والےہزاروں زخمی اسرائیلی فوجیوں سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں ہے جو اسپتالوں میں علاج کے بعدنفسیاتی الجھنوں کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ غزہ میں جنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ان کی معذوری کو تسلیم کرنے کیلئے جمع کرائی جانے والی درخواستوں کی تعداد  20,000 تک پہنچنے والی ہےجن میں وہ فوجی شامل ہیں جو مکمل یا جزوی معزور ہوئے ہیں یا جن کو اندرونی چوٹیں آئی ہیں یا جو بینائی سے محروم ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزارت سلامتی میں بحالی کے شعبے کے سربراہ نے گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ کو تصدیق کی کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے 4500 سے زائد فوجی اور ارکان اس وقت زیر علاج ہیں۔ ان کے مطابق، تقریباً 60 افراد، جن  30 سال سے کم  عمر کے زیادہ تر مرد ریزروسٹ  فوجی شامل ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا، "7 اکتوبر سےاب تک بہت سے فوجی وزارت دفاع کے بحالی وارڈ میں داخل ہوئے ہیں، جو 2022 کے پورے سال میں داخل ہونے والے مجموعی اسرائیلیوں کی تعداد سے دوگنا ہے۔” غزہ میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے ہاتھوں ہلاک اور زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی حقیقی  تعداد حکومت کے اعلان کردہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے، فوجی نقصانات کے حجم کو چھپانے کیلئے اسرائیلی فوج نے اپنا سخت کنٹرول  رکھا ہوا ہے۔

Tags: اسرائیلیحماسصیہونیغزہفلسطینیمزاحمتی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.