غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)تفصیلا ت کے مطابق غزہ پراسرائیل کی بدترین بمباری اور مزاحمت کار تنظیم حماس کی بھرپور مزاحمت کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان سیزفائر کا معاہد مصر اور یورپی یونین کی ثالثی سے طے پاگیا ۔
دوروز سے جاری اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک کی تفصیلات کے مطابق دوحاملہ خواتین اور بچوں سمیت 26افراد شہید اور 250سے زائد زخمی ہوچکے ہیں ، زخمیوں میں بڑی تعداد تشویشناک حالت میں بتائی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب مزاحمت کار تنظیم حماس کی جانب سے یہودی آباد کاروں پر داغے جانے والے راکٹوں کے نتیجے میں کم از کم 5 قابض یہودی آباد کار ہلاک اور تقریبا10کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں
اسرائیل نے غزہ میں ممنوعہ ہتھیار استعمال کیے: تحقیقات کرائی جائے
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صیہونی فوج نے غزہ میں تھرمل ہتھیاراستعمال کئے ہیں جوفلسطینیوں کی لاشوں کو...
Read more