(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صیہونی افواج نے غزہ پر حملے کرکے خود اپنے ہی یرغمالی شہریوں کو بھی قتل کردیا، اسرائیل نے حماس کی قید میں موجود 6 یرغمالیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کے ترجمان ڈینیئل ہیگری نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتےہوئے غزہ میں اپنے پانچ شہری جو حماس کے ہاتھوں یرغمال تھے کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے اسرائیلی شہریوں کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا تھا اور ان میں سے ایک کی لاش اسرائیل کو موصول بھی ہوگئی ہے۔
فوج کے ترجمان ے کہا کہ "حالیہ دنوں میں، IDF اور اسرائیلی پولیس نے یرغمالیوں ایلیاہو مارگالیت، مایا گورین، رونن اینجل اور آری زلمانوٹز کے اہل خانہ کو ان کی موت کے بارے میں مطلع کیا۔
” فوجی ترجمان ہیگری نے کہا کہ غزہ میں حماس نے اب بھی "136 اسرائیلی یرغمالیوں کو اپنے قبضے میں رکھاہوا ہےجن میں 17 خواتین اور بچے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ پر جاری صیہونی افواج کی وحشیانہ بمباری میں جہاں بڑے پیمانے پر فلسطینی معصوم شہریوں کی شہادت ہورہی ہے وہیں اس بمباری میں غزہ میں موجود اسرائیلی شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں جس کے باعث یرغمالیوں کے اہلخانہ کی جانب سے اسرائیل میں بڑے پیمانے پر احتجاج جاری ہے اور صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔