(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )غاصب فوج نے منگل کے روز اعتراف کیا کہ غزہ میں اس کے 13 فوجی غلط فہمی کی بنیاد پر فرینڈلی فائرنگ میں مارے گئے حادثہ کوآرڈینیشن کی کمی کے باعث پیش آیا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج کے ترجمان نے گذشتہ روز پریس کانفرنس میں اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ میں اس کے 13 فوجی فرینڈلی فائرنگ میں مارے جاچکے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیل کی فوج کی تعداد بہت زیادہ ہے جس کے باعث کوآرڈینیشن میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے ، فرینڈلی فائرنگ کے واقعات اس وقت پیش آئے جب دونوں جانب سے اسرائیلی فوج ایک مقام پر ملیں اور یہ سمجھنے میں دشواری ہوئی کہ یہ دشمن نہیں ہے۔
انھوں نے بتایا کہ فرینڈلی فائرنگ کے واقعات میں 20 فوجی زخمی اور 13 ہلاک ہوئے ہیں جو فوج کےلئے قابل غور معاملہ ہے، ایسے حادثات سے بچنے کیلئے مربوط اقدامات کئے جارہےہیں۔