(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) ایران کے میزائلوں نے وسطی غزہ میں تعنیات اسرائیلی فوج کے توپخانے کو نشانہ بنایا جس میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔
فلسطینی ذرائع کا کہناہے کہ ایران سے داغے جانے والے میزائلوں نے جہاں صیہونی ریاست کے قلب کو نشانہ بنایا وہیں حملے میں غزہ کی پٹی کے ساحل سے دور اسرائیلی سمندری گیس اسٹیشن اور "نیٹزاریم” کے محور کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کم سے کم پانچ ایرانی میزائل وسطی غزہ میں صلاح الدین اور جوہر الدیک محور میں تعینات اسرائیلی قابض فوج کے توپخانے پر گرے جس کے نیتجے میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔