(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فورسز نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران روایتی لوٹ مار اور مکنیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردی میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف میں تین فلسطینی نوجوان محمد بلال أبو زيتون، وفتحی رزق اور عبد الله أبو حمدان کو شہید کیا گیا جبکہ جھڑپوں کے دوران 35 سے زائد زخمی ہوئے اس دوران صیہونی فورسز نے درجنوں فلسطینیوں کو مزاحمت اور انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کے باوجود فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں میں کمی آنے کے بجائے مزید شدت دیکھنے کو مل رہی ہے اور گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مزاحمت کاروں نے مختلف علاقوں میں صیہونی فورسز پر 185 سے زائد حملے کئے جس میں 12 صیہونی فوجی زخمی ہوچکے ہیں۔