(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست فلسطینیوں کو ارض مقدس سے بےدخل کرنے کےلئے طاقت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ان کے آبائی گھروں سے محروم کررہی ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کےمطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں بیت حنین قصبے کے رہائشی حربی الرجابی کے گھر کو مسمار کردیا، صیہونی فوج نے کہا ہے کہ حربی الرجابی نے اپنے گھر کی تعمیر غیر قانونی طور پر کی ہے جس کی اجازت اسرائیلی بلدیاتی ادارے سے لینا ضروری ہے۔
لرجابی کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے اس کے آبائی گھر کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کرنے کا حکم دیا تھا بصور دیگر بھاری جرمانے اور قید کا حکم دیا تھا، انھوں نے بتایاکہ جس گھر کو مسمار کیا گیا ہے وہ عشروں سے یہاں قائم تھا اسرائیلی افواج منظم طریقے سے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سات بچوں کے باپ حرابی الرجابی کا کہنا ہے کہ 100 مربع میٹر پرمحیط اس کا گھر اس کے خاندان کی واحد پناہ گاہ تھی جس کو صیہونی ریاست نے اس سے چھین لیاہے ۔
واضح رہے کہ صیہونی ریاست فلسطینیوں کو ارض مقدس سے بے دخل کرنے کےلئے مکانات کی تعمیر کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسمار کررہی ہے اور گذشتہ دس سالوں کے دوران ایک لاکھ کے قریب فلسطینیوں کو بے گھر کیا گیا ہے۔