• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی اپنا ہی گھر خود مسمار کرنے پر مجبور

گذشتہ دس سالوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج بے گھر کیا ہے۔

ہفتہ 14-01-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی اپنا ہی گھر خود مسمار کرنے پر مجبور
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست فلسطینیوں کو ارض مقدس سے بےدخل کرنے کےلئے طاقت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ان کے آبائی گھروں سے محروم کررہی ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کےمطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں بیت حنین قصبے کے رہائشی حربی الرجابی کے گھر کو مسمار کردیا، صیہونی فوج نے کہا ہے کہ حربی الرجابی نے اپنے گھر کی تعمیر غیر قانونی طور پر کی ہے جس کی اجازت اسرائیلی بلدیاتی ادارے سے لینا ضروری ہے۔

لرجابی کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے اس کے آبائی گھر کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کرنے کا حکم دیا تھا بصور دیگر بھاری جرمانے اور قید کا حکم دیا تھا، انھوں نے بتایاکہ جس گھر کو مسمار کیا گیا ہے  وہ عشروں سے یہاں قائم تھا اسرائیلی افواج منظم طریقے سے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سات بچوں کے باپ حرابی الرجابی کا کہنا ہے کہ 100 مربع میٹر پرمحیط اس کا گھر اس کے خاندان کی واحد پناہ گاہ تھی جس کو صیہونی ریاست نے اس سے چھین لیاہے ۔

واضح رہے کہ صیہونی ریاست فلسطینیوں کو ارض مقدس سے بے دخل کرنے کےلئے مکانات کی تعمیر کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسمار کررہی ہے اور گذشتہ دس سالوں کے دوران ایک لاکھ کے قریب فلسطینیوں کو بے گھر کیا گیا ہے۔

Tags: اسرائیلیحربی الجابیصہیونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.