(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوجیوں کی ایک نئی بریگیڈ کو غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کے آس پاس کے علاقوں میں حفاظتی کام انجام دینے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے عبرانی "کان ریسیٹ بیٹ” ریڈیو نے بتایا ہے کہ اسرائیلی ریزرو آرمی کی ایک پوری بٹالین "ہاشومر” کے تقریباً نصف سپاہیوں نے غزہ میں جنگ میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے۔
رپورٹ میں عویٰ کیا گیا ہے کہ فوجیوں کو جب یہ معلوم ہوا کہ فوج انہیں غزہ کی پٹی میں جنگی مشن انجام دینے کے لیے لانا چاہتی ہے اس خبر کے ساتھ ہی فوجیوں نے اپنے ذمہ دار افسران کی منظوری کے بغیر بٹالین چھوڑ دی۔
ریڈیو نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے بٹالین "ہاشومر” حماس کی جانب سے "طوفان ال اقصیٰ ” آپریشن کے بعد و دفاعی کارروائیوں کیلئے گزشتہ ماہ کے آخر میں قائم کیا گیا تھا ، قیام کے بعد سے ریزرو فوجیوں نے بٹالین میں تنظیمی سطح پر افراتفری کی کیفیت، ڈپٹی بٹالین کمانڈر کی عدم موجودگی، افسران کی کمی، اور ہتھیاروں اور جنگی سامان کی بڑی کمی کی شکایت کرتے ہوئے سازوسامان، پیشہ ورانہ مہارت اور انسانی وسائل کی کمی کے سنگین خلا پر سخت تنقید کی تھی جس کے بعد کئی فوجیوں نے بٹالین میں اعتماد کی کمی اور مطلوبہ ذرائع کی کمی کی وجہ سے تربیت چھوڑ دی تھی۔