(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج کی فلسطینی شہریوں کے ساتھ جھڑپیں شدت اختیار کرگئی ہیں اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کے بعد سرحدپر فوج کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جس کے بعد خدشہ ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پر زمینی حملہ کرنے کی تیاریاں کررہی ہے۔
ذرائع سے حاصل اطلاعات کےمطابق گذشتہ ہفتے کی رات سے غزہ میں صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری کے بعد سے فلسطینی شہریوں اور قابض فوجیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جس میں اب تک متعدد فلسطینی زخمی جبکہ دواسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ہفتے اور اتوار کی رات اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملے کیے اور غزہ کی سرحد پر اپنی فوجی کمک میں اضافہ کر دیا ہےجس کے بعد خدشہ ہے کہ اسرائیل غزہ پر زمینی حملے کی تیاریاں کررہا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان حالیہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب فلسطینی نوجوانوں نے دیوار فاضل پر قائم چیک پوسٹ پر موجود صیہونی فوجی جس نے فلسطینیوں پر فائرنگ کی تھی اس کی بندوق چھینے کی کوشش کی اس دوران اس پر فلسطینی شہری کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں وہ شدید زخمی ہوا۔