(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فوج نے اس اسپتال کو 21 جولائی 2014 کو بھی نشانہ بنایاتھا جس میں چار فلسطینی شہید ارو چالیس دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کی جانب سے غزہ پر جاری وحشیانہ بمباری کا سلسہ پانچویں روز بھی جاری ہے ، غاصب فوج نے گذشتہ روز دیر البلاح میں فلسطینیوں کے گھر کو نشانہ بناتے ہوئے شہیدا الاقصیٰ اسپتال پر بھی بمباری کی تاہم اسپتال کی عمارت خالی ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا.
غاصب فوج نے اس اسپتال کو 21 جولائی 2014 کو بھی نشانہ بنایاتھا جس میں اس وقت چار فلسطینی شہید ارو چالیس دیگر زخمی ہوگئے تھے 2014 میں ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد سے اسپتال کی عمارت صرف دن کے وقت میں استعمال میں رہنے کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اسپتال کی عمارت مکمل طورپر تباہ ہوگئی۔