(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی قید میں موجود تین اسرائیلی شہری خود اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فائرنگ میں مارے گئے۔
اسرائیلی میڈیا پر اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئل ہاگری نے بیان دیا کہ حماس کی قید میں موجود تین اسرائیلی شہری خود اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔ ترجمان اسرائیلی فوج نے کہاکہ تینوں اسرائیلی مغوی قید سے فرار ہوئے اور اس دوران اسرائیلی فوج نے انہیں حماس کے ساتھی ہونے کے شبے میں ہلاک کردیا۔ دوسری جانب حماس نے ابھی تک اس واقعہ پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں صیہونی افواج کی کارروائیوں کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار 797 سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 50 ہزار سے زائد زخمی اور 7 ہزار 780 سے زائد افراد لاپتا ہو چکے ہیں۔ غزہ پر 7 اکتوبر سے اب تک ہونے والی بمباری میں 2 لاکھ 53 ہزار سے زائد مکانات جزوی طور پر متاثر جب کہ 52 ہزار سے زائد گھروں کو مکمل طور پر تباہ کیا جا چکا ہے۔