• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز، 161000بچوں کوقطرے پلا دئیے گئے

ہمارے پاس ابھی 10 دن باقی ہیں، اب تک انسانی ہمدردی کی جنگ کامیاب رہی ہے۔

منگل 03-09-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز، 161000بچوں کوقطرے پلا دئیے گئے
0
SHARES
2
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مہم کے پہلے دو دنوں کے دوران وسطی علاقے میں دس سال سے کم عمر کے ایک لاکھ 61 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

گذشتہ تقریبا گیارہ ماہ سے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی دہشتگردی کے نیتجےمیں تباہ ہونے والے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں  پولیو وائرس کے خلاف ویکسینیشن مہم شروع ہونے کے تین دن بعد عالمی ادارہ صحت کے نمائندے رک پیپر کارن  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اس نے پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کے اپنے اہداف سے تجاوز کر لیا ہے۔

انھوں  نے بتایا ہے کہ مہم کے پہلے دو دنوں کے دوران وسطی علاقے میں دس سال سے کم عمر کے ایک لاکھ 61 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے اور  توقع کی جارہی تھی کہ اس دوران ڈیڑھ لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جو کہ ہمارے ہدف سے بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ابھی 10 دن باقی ہیں، اب تک انسانی ہمدردی کی جنگ کامیاب رہی ہے۔

 ویکسینیشن مہم 31 اگست کو وسطی غزہ کی پٹی کے دیر البلح سے شروع ہوئی۔ اس کے بعد خان یونس، پھر غزہ سٹی اور پھر شمالی غزہ کی پٹی میں بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ غزہ میں بچوں کو قطرے پلا رہے ہیں غزہ میں بچوں کو قطرے پلا رہے ہیں واضح رہے غزہ میں دیر البلح میں دس ماہ کے بچے میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ یہ 25 سال بعد غزہ کی پٹی میں ریکارڈ ہونےوالا پہلا کیس تھا، جس کے بعد غزہ کی پٹی میں انسداد پولیو مہم شروع کی گئی۔ صحت کی تنظیموں اور اقوام متحدہ نے معاملے کی سنگینی سے خبردار کیا۔ پھر بتایا گیا کہ اسرائیل نے ویکسینیشن کے تجویز کردہ ہر علاقے میں 3 دن کے لیے جزوی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اقوام متحدہ نے غزہ کی پٹی کو 1.2 ملین ویکسی نیشن کی خوراکیں بھیجی ہیں۔

Tags: اسرائیلیپولیوجنگ بندیصیہونیغزہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.