(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی دہشتگردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار 35 ہوگئی ہے۔ جارحیت کے اس عرصے میں ستر ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے غزہ میں صیہونی دہشتگردی کی تازہ تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید اجتماعی قتل عام کیے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت مزید دو سو سے زاید فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
گذشتہ سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار 35 ہوگئی ہے۔ جارحیت کے اس عرصے میں ستر ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔