(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فورسز نے کاشتکاروں پر بلا جواز فائرنگ کی جس کےنتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے شمالی سرحدی علاقے میں کام کرنے والے کاشتکاروں پر اس وقت اچانک بلاجواز فائرنگ کر دی جب وہ اپنی زرعی زمینوں پر کام میں مصروف تھے۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 26سالہ سلیم ابغاراور یوسف ھوار زخمی ہوگئے جن کو فوری طورپر اسپتا ل منتقل کیا گیا۔