(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سات اکتوبر سے جاری جنگ میں اسرائیل کے، 5 کرنل، 8 لیفٹیننٹ کرنل، 43 میجرز، 41 کیپٹن اور 11 لیفٹیننٹ عہدے کے اسرائیلی فوجی بھی مارے جا چکے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کو غیر معمولی مزاحمت اور نقصان کا سامنا ہے حتیٰ کہ گذشتہ 10 روزسے اسرائیلی فوج غزہ میں ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھ سکی ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں موجود اسرائیلی فوج کے 27 فیصد سپاہی مارے جاچکے ہیں جن میں 5 کرنل، 8 لیفٹیننٹ کرنل، 43 میجرز، 41 کیپٹن اور 11 لیفٹیننٹ عہدے کے افسر بھی شامل ہیں۔
اخبار نےمزید لکھا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی فتح سے بہت دور ہیں یہ شہر صیہونی فوج کا قبرستان بنتا جارہا ہے فوجیوں میں اس حوالے سے بڑی مایوسی ہے۔
ایک اسرائیلی سیاسی تجزیہ کار شانرائے کوہن نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ اسرائیلی فوجی القسام کے جانبازوں کا مقابلہ کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے جس کے باعث ان میں مایوسی چھائی ہوئی ہے ، انھوں نے ایک اسرائیلی فوجی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ القسام کے جانباز اچانک سے نمودار ہوتے ہیں حملہ کرتے ہیں اور نا جانے کہاں غائب ہوجاتے ہیں ہم ان کا مقابلہ کرنے میں دشواری کا سامنا کررہےہیں ۔
القسام کے جانباز ہمارے اسنائپرز کی نظروں میں آنے بغیران کے سروں پر پہنچ جاتے ہیں یہ سب کچھ ناقابل یقین ہے ہم کس سے لڑ رہےہیں ہمیں سمجھ نہیں آرہی ہے۔