پیر 6 فروری 2023
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی: یوم نکبہ پر بین الاقوامی مظاہرے

پیر 16-05-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اردن: اسرائیل کی شرکت کے باعث عالمی کانفرنس کا بائیکاٹ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  14 مئی 1948 کو 7 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو انکے وطن سے زبردستی نکال کر اسرائیل کی قابض حکومت قائم کی گئی جس کی یاد میں دنیا بھر کے امن پسند ملک اور  شہری ہر سال فلسطینیوں کے ساتھ عالمی زیادتی کے خلاف ریلیاں نکالتے ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینیوں  سے اظہار یکجہتی  کیلیے یوم نکبہ کے موقع پر امریکا، برطانیہ اور یورپ سمیت دنیا بھرمیں ہزاروں افراد نے صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے اور مختلف ملکوں میں عوام نے سڑکوں پر آکر فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور شہید فلسطینی نامہ نگار کے قتل کی مذت کی۔

ہزاروں افراد پر مشتمل مظاہرین نے نیویارک، بوسٹن، واشنگٹن، مونٹریال اور ڈیئربورن، مشی گن میں ریلیاں نکالیں اور  فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت سے محصور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

لندن میں بھی فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف  منعقدہ ریلی میں سماج کے مختلف طبقے کے لوگوں نے  شرکت کی جبکہ برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاوننگ اسٹریٹ کی طرف مارچ کرنے سے پہلے لوگوں نے مرکزی لندن میں بی بی سی کے ہیڈکوارٹر کے باہر اکٹھا ہو کر فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

رپورٹ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس، آسٹریلیا  کے دارالحکومت اور کینیڈا کے شہر مونٹریال میں بھی شہریوں نے فلسطینیوں کے خلاف دہائیوں سے جاری صیہونی جرائم کے خاتمے کا مطالبہ کیااور  مظاہرین نے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے کیے گئے جنگی جرائم کی بھی مذمت کی۔

مظاہرین  نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر تل ابیب حکومت کی مذمت کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھےاور انہوں نے یوم النکبہ کی 74ویں برسی پر منعقدہ ریلی میں شرکت کی،  مظاہرین نے صیہونی دہشتگردوں کے ہاتھوں شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی شدید مذمت کی

واضح رہے کہ   14 مئی 1948 کو 7 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو انکے وطن سے زبردستی نکال کر اسرائیل کی قابض حکومت قائم کی گئی جس کی یاد میں دنیا بھر کے امن پسند ملک اور  شہری ہر سال فلسطینیوں کے ساتھ عالمی زیادتی  پر اظہار یکجہتی  کرتے ہوئے اس واقعے کے خلاف ریلیاں نکالتے ہیں ، اس غم انگیز واقعے کی یاد یوم النکبہ کے نام سے منائی جاتی ہے۔

Tags: اظہار یکجہتیبین الاقوامی مظاہرےتل ابیبشہید فلسطینیفلسطینییوم نکبہ
ShareTweetSendSend
Previous Post

اردن: اسرائیل کی شرکت کے باعث عالمی کانفرنس کا بائیکاٹ

Next Post

شہید خاتون صحافی کی تعزیت کیلیے حماس کے وفد کی الجزیرہ کے دفترآمد

Next Post
شہید خاتون صحافی کی تعزیت کیلیے حماس کے وفد کی الجزیرہ کے دفترآمد

شہید خاتون صحافی کی تعزیت کیلیے حماس کے وفد کی الجزیرہ کے دفترآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaqudsTweets by roznamaquds

فیس بک پر فالو کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

  • All
  • بریکنگ نیوز
  • پاکستان
  • پی ایل او
  • خاص خبریں
یوکرین جنگ: روس کاصیہونی ریاست کوانتباہ
خاص خبریں

یوکرین جنگ: روس کاصیہونی ریاست کوانتباہ

6 فروری 2023
0
0

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) روس کے خلاف یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی بحران میں مزید تناؤ...

Read more
اریحا میں صیہونی فوج کی دہشتگردی، پانچ فلسطینی شہید متعدد زخمی
خاص خبریں

اریحا میں صیہونی فوج کی دہشتگردی، پانچ فلسطینی شہید متعدد زخمی

6 فروری 2023
0
صیہونی فوج حماس کا ڈرون روکنے میں ناکام عسکری حلقے میں خوف، ڈرون کی تلاش جاری
حماس

صیہونی فوج حماس کا ڈرون روکنے میں ناکام عسکری حلقے میں خوف، ڈرون کی تلاش جاری

5 فروری 2023
0

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.