(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) 14 مئی 1948 کو 7 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو انکے وطن سے زبردستی نکال کر اسرائیل کی قابض حکومت قائم کی گئی جس کی یاد میں دنیا بھر کے امن پسند ملک اور شہری ہر سال فلسطینیوں کے ساتھ عالمی زیادتی کے خلاف ریلیاں نکالتے ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے یوم نکبہ کے موقع پر امریکا، برطانیہ اور یورپ سمیت دنیا بھرمیں ہزاروں افراد نے صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے اور مختلف ملکوں میں عوام نے سڑکوں پر آکر فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور شہید فلسطینی نامہ نگار کے قتل کی مذت کی۔
ہزاروں افراد پر مشتمل مظاہرین نے نیویارک، بوسٹن، واشنگٹن، مونٹریال اور ڈیئربورن، مشی گن میں ریلیاں نکالیں اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت سے محصور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
لندن میں بھی فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف منعقدہ ریلی میں سماج کے مختلف طبقے کے لوگوں نے شرکت کی جبکہ برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاوننگ اسٹریٹ کی طرف مارچ کرنے سے پہلے لوگوں نے مرکزی لندن میں بی بی سی کے ہیڈکوارٹر کے باہر اکٹھا ہو کر فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔
رپورٹ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس، آسٹریلیا کے دارالحکومت اور کینیڈا کے شہر مونٹریال میں بھی شہریوں نے فلسطینیوں کے خلاف دہائیوں سے جاری صیہونی جرائم کے خاتمے کا مطالبہ کیااور مظاہرین نے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے کیے گئے جنگی جرائم کی بھی مذمت کی۔
مظاہرین نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر تل ابیب حکومت کی مذمت کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھےاور انہوں نے یوم النکبہ کی 74ویں برسی پر منعقدہ ریلی میں شرکت کی، مظاہرین نے صیہونی دہشتگردوں کے ہاتھوں شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی شدید مذمت کی
واضح رہے کہ 14 مئی 1948 کو 7 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو انکے وطن سے زبردستی نکال کر اسرائیل کی قابض حکومت قائم کی گئی جس کی یاد میں دنیا بھر کے امن پسند ملک اور شہری ہر سال فلسطینیوں کے ساتھ عالمی زیادتی پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس واقعے کے خلاف ریلیاں نکالتے ہیں ، اس غم انگیز واقعے کی یاد یوم النکبہ کے نام سے منائی جاتی ہے۔