(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس رہنما نے مقبوضہ مغربی کنارےاور القدس سمیت جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی بربریت کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کو روزے کی حالت میں شہید کیے جانے کے حوالے سے قطر کے امیر کو تفصیلی آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی سے بر سر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے قطر کے امیرتمیم بن حمد آل ثانی کی جانب سے ٹیلی فونک رابطےکے ذریعے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی جارحیت کی تازہ ترین پر تشدد کارروائیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
حماس رہنما نے مقبوضہ مغربی کنارےاور القدس سمیت جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی بربریت کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کو روزے کی حالت میں شہید کیے جانے اور متعدد گرفتاریوں کے حوالے سے بتایا کہ اب تک تقریباً 19 فلسطینیوں کو بےدردی کے ساتھ شہید کیا جا چکا ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی کاز اور فلسطینی قوم کے وجود کے مختلف مقامات پر فلسطینی عوام کی سیاسی اور انسانی سطح پر قطرحمایت کی تعریف کی اور ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل نے اپنی اس دہشت گردانہ پالیسی ختم نہ کی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
قطر کے امیر نے صہیونی جارحیت کے نتیجے میں فلسطینیوں کی شہادتوں اور گرفتاریوں کی مذمت کی اور فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت اوران کی امنگوں کے مطابق آزاد ریاست کے قیام کے مطالبے کی حمایت کےعزم کا اظہار کیا۔