(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں میں شہریوں کی جانب سے مزاحمتکاروں کی مدد کے باعث 3 صہیونی آبادکار شدید زخمی ہو گئے جبکہ 64 فلسطینیوں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے شمالی شہر نابلس میں حالیہ دنوں میں شروع ہو نے والی صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں صہیونی آبادکاروں کی شمالیت کے باعث شدت آگئی تھی اور بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کے زخمی ہو نے کی صورت میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی اسرائیلی فوج اورآبادکاروں کو نشانہ بنانا شروع کیا۔
فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں میں شہریوں کی جانب سے مزاحمتکاروں کی مدد کے باعث 3 صہیونی آبادکار شدید زخمی ہو گئے جبکہ 64 فلسطینیوں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یاد رہے کہ نابلس میں شروع ہونے والی جھڑپوں کا یہ سلسلہ چند روز قبل اس وقت ہوا جب قابض فوج نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر فلسطینی زائرین کا داخلہ بند کر تے ہوئے سڑک کو بلاک کر دیا تھااور صہیونی آبادکاروں نے فوج کی نگرانی میں اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی، قابض فوج کی فلسطینیوں پر حملے کی یہ کارروائی مزاریوسف پر دھاوا بولنے والے آباد کاروں کو محفوظ بنانے کے لیے کی گئی جسے ناکام بناتے ہوئے فلسطینی مزاحمت نے شہریون کا ساتھ دیا اور قابض فوج کو فلسطینیوں کے رہائشی علاقوں میں داخل ہو نے سے روک دیا۔