(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مسلح شرپسند صہیونی آبادکاروں نے فلسطینی آبادی پر حملہ کیا گھروں اور گاڑیوں کے شیشے توڑے اوردیواروں پر اسلام مخالف اشتعال انگیز نعرے تحریر کئے جس کے بعد فلسطینی نوجوانوں نے جوابی حملہ کیا۔
صہیونی ریاست کے عبرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی نوجوانوں کی طرف سے یہودی آباد کاروں پرپتھراؤ کیا اور ان پر پٹرول بم حملے کیے جس کے نتیجے میں آباد کاروں کی بسوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
صہیونی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ شام فلسطینی نوجوانوں نے "کرمی زور” بستی کے چوراہے کے جنوب میں "گش عیتزیون” بستی کی سڑک پر ایک آباد کار بس پر مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے، نابلس کے جنوب میں واقع حوارہ میں پتھراؤ کے بعد آباد کاروں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بحیرہ مردار کے قریب عین جدی اور متسپیہ شالم کے درمیان ایک آباد کار بس پر بھی پتھروں سے حملہ کیا گیا۔
واضح رہےکہ گذشتہ ہفتے مغربی کنارے میں قابض فوج اور آباد کاروں کے ساتھ مزاحمت اور تصادم جاری رہا، جس کے دوران ایک آباد کار ہلاک متعدد فوجی اور آباد کار زخمی اور 4 شہری شہید ہوگئے۔