• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

زخمیوں سے بھرے اسپتالوں کو خالی کرانا کھلی جارحیت ہے، حماس

مریضوں ، زخمیوں، عملے اور بے گھر افراد کو طاقت کے ذریعے نکالنے کی دھمکیاں صہیونی فاشسٹ نازی دشمن کی منظم پالیسی ہے

بدھ 09-10-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
زخمیوں سے بھرے اسپتالوں کو خالی کرانا کھلی جارحیت ہے، حماس
0
SHARES
1
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مریضوں اور زخمیوں سے بھرے اسپتالوں کو خالی کرانے کا صیہونی فیصلہ اقوام متحدہ اور تمام بین الاقوامی اداروں کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔

فلسطین پر قابض غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے  مظالم کے  خلاف جدوجہد کرنے والی مزاحمتی تحریک حماس نے  صیہونی فوج کی جانب سے شمالی غزہ کے کمال عدوان، العودہ اور انڈونیشیا اسپتالوں سےمریضوں، بے گھر افراد اور طبی عملے کو جبری طور پر خالی کرنے کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب ریاست کا یہ اقدام نہتے فلسطینیوں کے خلاف کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

حماس نے کہا گیا ہے کہ اسپتالوں سے مریضوں، زخمیوں، عملے اور بے گھر افراد کو طاقت کے ذریعے نکالنے کی دھمکیاں صہیونی فاشسٹ نازی دشمن کی منظم پالیسی ہے جس پر اس سے قبل بھی بار بار عمل درآمد کیا جاتا رہا ہے۔

حماس کا کہنا تھا کہ صیہونی فوج  الشفاء اسپتال میں کی گئی جارحیت کے بعد اب اسی طریقے کو دوسرے اسپتالوں میں نافذ کرتے ہوئے اسپتالوں میں قتل عام کرنا چاہتی ہے۔

حماس نے پریس بیان میں زور دیا کہ ہسپتالوں اور ان کے انخلاء کے لیے یہ دہشت گردی کا خطرہ بمباری، جارحیت اور براہ راست نشانہ بنانے کی پالیسیوں کا تسلسل ہے۔ یہ ہزاروں بیماروں اور زخمیوں کو سزائے موت دینے کے مترادف ہے جن میں خواتین، بوڑھے اور بچے بھی شامل ہیں۔

حماس نےکہا کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ اور تمام بین الاقوامی اداروں کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ اب وقت آچکا ہے کہ عالمی ادارے غزہ میں ہسپتالوں کے خلاف صہیونی جارحیت کو روکیں، طبی عملے، مریضوں اور زخمیوں کو ہرممکن تحظ فراہم کریں۔

Tags: اسرائیلیجارحیتحماسصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.