• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 24 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نیتن یاہو کی حکومت گرانے کیلئے ہنگامی اجلاس بلایا جائے: یائر گولن

328 دنوں سے اسرائیلی غزہ میں قید میں ہیں، دسیوں ہزار  اسرائیلی بے گھر ہیں، معیشت تباہ ہو رہی ہے، اور ریزرو افسران اور سپاہی جنگ  سے تھک چکے ہیں۔

جمعہ 30-08-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
نیتن یاہو کی حکومت گرانے کیلئے ہنگامی اجلاس بلایا جائے: یائر گولن
0
SHARES
3
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ کنیسٹ (پارلیمنٹ) کے آئندہ سرمائی پارلیمانی اجلاس کے دوران حکومت کا تختہ الٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک فوری مشترکہ اجلاس منعقد کریں۔

فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی سیاسی جماعت اسرائیلی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ یائر گولن نے گذشتہ روز  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ انھوں نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں  کوا یک خط بھیجا ہے جس میں انھوں نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی  پالیسیوں کو اسرائیلی سلامتی کے خلاف خطرہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام رہنما بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کا تختہ الٹنے کے طریقوں پر بات چیت کے لیے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کریں۔

انھوں نے  حزب اختلاف کے رہنماؤ سے  نیتن  یاہو کے خلاف "مشترکہ کارروائی” کا مطالبہ  کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ ایک سال سے ہم "غیر معمولی ہنگامی صورتحال”  دیکھ رہے ہیں جو  ” سیاسی، سلامتی کے لحاظ سے، اقتصادی، سماجی اور آئینی طور پر اسرائیل کو تباہ کررہا ہے،  ہمارے اردگرد ہر چیز تباہ ہو رہی ہے، اس لیے ہمیں اسرائیل کو بچانے کے لیے مربوط انداز میں مل کر کام کرنا چاہیے۔

گولن نے خط میں کہا: "میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ کنیسٹ (پارلیمنٹ) کے آئندہ سرمائی پارلیمانی اجلاس کے دوران حکومت کا تختہ الٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک فوری مشترکہ اجلاس منعقد کریں۔

انھوں نے مزید کہا کہ "ہم جنگ کے عروج پر ہیں، 328 دنوں سے اسرائیلی غزہ میں قید میں ہیں، دسیوں ہزار  اسرائیلی بے گھر ہیں، معیشت تباہ ہو رہی ہے، اور ریزرو افسران اور سپاہی جنگ  سے تھک چکے ہیں۔

"انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے خیالات میں بڑے اختلافات کے باوجود، وہ اس بات پر متفق ہیں کہ موجودہ پالیسی کا تسلسل ایک سلامتی اور اقتصادی تباہی کا باعث بنے گا جو بحیثیت ملک ہماری ثابت قدمی کو شدید نقصان پہنچائے گا۔ ہولوکاسٹ کے بعد سب سے بڑے قتل عام کے بعد، حکومت اب بھی اس طرح کھڑی ہے جیسے ہم ناکامیوں اور مسلسل ناکامیوں کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

Tags: اسرائیلی فلسطینیصیہونیغزہنیتن یاہویائر گولنیرغمالی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.