• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فی الحال غزہ جنگ بندی کا کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا: قطر

"ہم رمضان کے مہینے میں جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس عرصے میں یہودیوں کی کچھ مذہبی تعطیلات بھی ہوتی ہیں

بدھ 28-02-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
نیتن یاہو سیاسی مقاصد کیلئے غزہ جنگ ختم نہیں کرنا چاہتے: قطر
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  ہم پر امید کرتے ہیں کہ کم از کم آج یا کل کچھ پیش رفت سامنے آجائے گی اور ہم ایک معاہدے پر پہنچ جائیں گے لیکن فی الحال  غزہ میں جنگ بندی میں کوئی ٹھوس پیشرفت نہیں ہوسکی۔”

غیر قانونی غاصب صیہونی ریاست اسرائیل اور مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں مزاحمت کاروں کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے والے  خلیجی ملک قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اس بات کی تردید کی کہ اسرائیل اور غزہ میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان پٹی میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے اعلان کیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ دوحہ میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوئی۔

الانصاری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "اب تک مذاکرات کا کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا ہے لیکن  ہم پر امید کرتے ہیں کہ کم از کم آج یا کل کچھ پیش رفت سامنے آجائے گی اور ہم ایک معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔

"انہوں نے مزید کہا کہ "ہم رمضان کے مہینے میں جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس عرصے میں یہودیوں کی کچھ مذہبی تعطیلات بھی ہوتی ہیں۔ اس لیے ہم تمام فریقین سے پرسکون رہنے کا مطالبہ کرتے ہیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ ” زمینی صورتحال اس سے بالکل مختلف ہے اور اس میں بہت سی رکاوٹیں ہیں، انہوں نے ان رکاوٹوں کی وضاحت نہیں کی تاکہ جاری مذاکرات کو نقصان نہ پہنچے۔ماجدالانصاری نے وضاحت کی کہ منگل کی صبح سے موصول ہونے والی اطلاعات کے برعکس جنگ بندی کے بنیادی نکات پر کوئی واضح معاہدہ نہیں ہوسکا ہے اور اگر کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو آپ مجھے خوش ہوتے اور اس کا اعلان کرتے ہوئے دیکھتے، لیکن ابھی تک اس بار ہم اب بھی اس پر کام کر رہے ہیں”۔

Tags: اسرائیلیجنگ بندیرمضانصیہونیغزہفلسطینیقطرماجد الانصاری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.