(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم میں 42 فلسطینیوں کے مکانات مسمار کیے ہیں۔
فلسطینی مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے آج صبح مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے جبل المکابر اور سلوان کے درمیان الصلا کے محلے پر حملہ کیا اور ایک فلسطینی شہری کے گھر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بغیر کسی پیشگی نوٹس کے مسمار کردیا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ صیہونی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس کے پانچ دیگر خاندانوں کو اپنے گھروں کو خالی کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
واضح رہے کہ غاصب افواج نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 42 فلسطینیوں کے مکانات مسمار کیے ہیں جس کے نتیجے میں 23 بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے اور ان کی آمدنی کے ذرائع کو نقصان پہنچانے کے بعد 600 دیگر متاثر ہوئے۔