(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دو روز قبل معروف اسرائیلی صحافی نے بھی اس حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی اصل تعداد حکومت کی جانب سے بتائی جانے تعداد سے تین گناہ زیادہ ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف اخبار Haaretz نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس سمیت دیگر مزاحمتی تحریکوں کے ساتھ جنگ میں اسرائیلی فوج کو ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات شائع کی ہیں جو اسرائیلی حکومت کی جانب سےجاری کی گئی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔
Haaretz کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق غزہ میں گذشتہ 10 روز کے دوران میں اب تک اسرائیل کے مختلف اسپتالوں میں سیکڑوں فوجیوں کو لایا جاچکا ہے، رپورٹ کےمطابق” برزلی ہسپتال” میں 1,490 زخمی فوجیوں کولایا گیا جس میں سے اکثریت کی حالت تشویشناک ہے اور بڑی تعداد ہمیشہ کی معذوری کا شکار ہوچکی ہے۔
اسوتا ہسپتال میں 178 زخمیوں کو لایا گیا ، اچیلوف ہسپتال 148، کے رامبم اسپتال میں حیفا 188 ھداسہ اسپتال میں 209 ، شاری ہسپتال میں 133، سوروکا ہسپتال میں 1000 اور شیبا ہسپتال میں 500اسرائیلی فوجیوں کولایا گیا ۔
گذشتہ روز ایک اسرائیلی صحافی شمعون رآون نے حقائق بیان کرنے کی پاداش میں اسرائیلی اخبار سے نکالے جانے کے بعد اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انکشاف کیا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کو بے تحاشہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسرائیلی فوج کا نقصان غیر معمولی ہے اواس سے ر تین گنا ہ زیادہ ہے جتنا اسرائیلی حکومت اعلان کررہی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری اطلاعات کےمطابق غزہ میں سات اکتوبر سے جاری جنگ میں اب تک 5000 اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا گیا تھا ۔