• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی اخبار نے غزہ میں زخمی صیہونی فوجیوں کی اصل تعداد کا بھانڈا پھوڑ دیا

اسرائیل کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک مجموعی طورپر 5000 فوجی زخمی ہیں جبکہ گذشتہ 10 روز کے دوران مختلف اسپتالوں میں 3846 زخمیوں کو لایا گیا

بدھ 13-12-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
اسرائیلی اخبار نے غزہ میں زخمی صیہونی فوجیوں کی اصل تعداد کا بھانڈا پھوڑ دیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دو روز قبل معروف اسرائیلی صحافی نے بھی اس حوالے سے  دعویٰ کیا تھا کہ غزہ میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی اصل تعداد حکومت کی جانب سے بتائی جانے تعداد سے تین گناہ زیادہ ہے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل  کے معروف اخبار Haaretz  نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس سمیت  دیگر مزاحمتی تحریکوں کے ساتھ جنگ  میں   اسرائیلی فوج کو ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات شائع کی ہیں جو  اسرائیلی حکومت کی جانب سےجاری کی گئی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔

Haaretz   کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق غزہ میں گذشتہ 10 روز کے دوران میں اب تک اسرائیل کے مختلف اسپتالوں میں سیکڑوں فوجیوں کو لایا جاچکا ہے، رپورٹ کےمطابق” برزلی ہسپتال”  میں 1,490  زخمی فوجیوں کولایا گیا جس میں سے اکثریت کی حالت تشویشناک ہے اور بڑی  تعداد ہمیشہ کی معذوری کا شکار ہوچکی ہے۔

اسوتا ہسپتال میں 178 زخمیوں کو لایا گیا ، اچیلوف ہسپتال 148، کے رامبم اسپتال میں حیفا 188 ھداسہ اسپتال میں  209  ، شاری ہسپتال میں 133،  سوروکا ہسپتال میں 1000 اور شیبا ہسپتال میں  500اسرائیلی فوجیوں کولایا گیا ۔

گذشتہ روز ایک اسرائیلی صحافی شمعون رآون نے حقائق بیان کرنے کی پاداش میں اسرائیلی اخبار سے نکالے جانے کے بعد اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انکشاف کیا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کو بے تحاشہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسرائیلی فوج کا نقصان غیر معمولی ہے  اواس سے ر تین گنا ہ زیادہ ہے جتنا اسرائیلی حکومت  اعلان کررہی ہے۔

واضح رہے کہ   اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری اطلاعات کےمطابق  غزہ میں سات اکتوبر سے جاری جنگ میں اب تک 5000 اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا گیا تھا ۔

Tags: اسرائیلیصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.