(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قسام ایئر ڈیفنس نے غزہ میں داخل ہونے والے صہیونی ردشمن کے ڈرون طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری بازو شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ آج صبح قسام ایئر ڈیفنس نے غزہ میں داخل ہونے والے صہیونی ردشمن کے ڈرون طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
صہیونی فوج کے ڈرون طیارے کے گرایے جانے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے بیان میں مزید بتایا گیا کہ ڈرون طیارے کو اسرائیلی فضائیہ کے جاری تربیتی مشن کے دوران غزہ میں داخل ہونے پر نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب صہیونی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس نے جنوبی غزہ کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے قسام بریگیڈز کے جاسوس ڈرون پر میزائل داغا اور اسے مار گرایا۔