(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )26 سالہ فلسطینی کو اس وقت دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک خاتون کو اسرائیلی فوجی سے بچانے کی کوشش کررہا تھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مسجد اقصیٰ کے دروازے باب السلسلہ پر تعنیات غیر قانونی صہیونی ریاست کی نام نہاس سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے 26 سالہ فلسطینی نوجوان محمد خالد العصیبی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خالد العصیبی کو صہیونی فوجی نے اس وقت گولی مار کر شہید کیا جب نماز تراویح مکمل کر کے تقریبا گیارہ بجے کے قریب ایک دوسرے اسرائیلی فوجی کی جانب سے فلسطینی خاتون پر حملہ کرنے پر مداخلت کررہا تھا، فلسطینی نوجوان خاتون کو تحفظ دینے کےلئے صہیونی فوجی سے الجھ گیا جس کے جواب میں صہیونی فوجی نے محمد خالد العصیبی کو گولی مارکر شہید کردیا۔