(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی صیہونی شرپسندوں کی طرف سے فلسطینیوں پر گاڑیاں چڑھا کرانہیں جان سے مارنے کی کوشش روزکا معمول بن چکی ہے۔
فلسطینی ذرائع کےمطابق گذشتہ روز مقبوضہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے تل رمیدا علاقے میں ایک غیر قانونی شرپسند آبادکار نے ایک چار سالہ فلسطینی بچے جود الفاخوری پر کار چڑھا دی جس سے بچہ شدید زخمی ہوگیا،شرپسند صیہونی آبادکار موقع سے فرار ہوگیا۔
زخمی بچے کو فلسطینی ہلال احمر کی ایمبولینس کے ذریعے نے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے پیروں میں فریکچر اور اندرونی اعضا کے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ غیر قانونی صیہونی شرپسندوں کی طرف سے فلسطینیوں پر گاڑیاں چڑھا کرانہیں جان سے مارنے اور اسرائیلی فوج کی جانب سے فوج پر چاقوسے حملے کے الزامات لگا کر شہید کرنا روزکا معمول بن چکا ہے۔ اس طرح کے روز مرہ کے واقعات میں کئی فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جب کہ بہت سے زخمی ہوتے ہیں۔