• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل 91 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی کل فلسطین کے سپرد کریگا

بدھ 30-05-2012
in فلسطین
0
plf 91
0
SHARES
0
VIEWS

plf 91

مغربی کنارے کی فلسطینی اتھارٹی کی شہری امور کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کل سالوں سے ’’اعداد کے قبرستان‘‘ میں دفن اکانوے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی فلسطینی حکام کے حوالے کریگا۔

اسرائیلی حراست میں شہداء کے اجساد خاکی کی رہائی کی مہم کے ڈائریکٹر سالم خلہ نے خبر رساں ایجنسی ’’قدس پریس‘‘ کو بتایا کہ شہری امور کی وزارت نے جمعرات کے روز فلسطینی شہداء کی نعشوں کو وصول کرنے کے انتظامات شروع کردیے ہیں۔
قوم کی خاطر جانوں کے نذرانے دینے اور پھر کئی سال اسرائیل کے بنائے گئے خصوصی’’اعداد کے قبرستان‘‘ میں دفن رہنے والے ان شہداء کی نعشوں کا رام اللہ کے ہیڈ کوارٹر میں پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ شہداء کی لاشوں کو فوجی سلامی بھی پیش کی جائے گی۔ سالم خلہ نے بتایا کہ جون کے وسط میں اسرائیلی حکام ’’اعداد کے قبرستان‘‘ میں مدفون مزید ستر فلسطینی شہداء کو رہا کردے گا۔ فلسطینی اتھارٹی کو جمعرات کے روز سپرد کیے جانے والے شہداء کی فہرست میں فلسطینی مزاحتی تاریخ کے معروف ’’سافوی‘‘ آپریشن کے ساتھ شہداء کے نام بھی شامل ہیں۔ سنہ 1975ء میں اس کارروائی کے دوران فلسطینی مجاہدین نے تل ابیب میں ایک اسرائیلی ہوٹل کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

اسرائیلی سیاسی تجزیہ کار فلسطینی شہداء کی فلسطینی حکام کو سپردگی کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے صدر محمود عباس کو نیک نیتی کا ایک پیغام قرار دے رہے ہیں، اسرائیلی ذرائع نے اس اسرائیلی اقدام کو فلسطین اور اسرائیل کے مابین مذاکرات کی بحالی کے لیے بھی حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ ’’اعداد کا قبرستان‘‘ وہ قبرستان ہے جہاں اسرائیلی حکام عرب اور فلسطینی شہداء کو دفن کرتے ہیں۔ اس قبرستان کی قبروں پر مدفون کے ناموں کی تختیاں نصب نہیں کی جاتیں بلکہ صرف قبروں پر نمبر درج کردیے جاتے ہیں۔ صہیونی حکام نے ان اسرائیلی قبرستانوں کے گرد سخت سکیورٹی انتظامات کر رکھے ہیں اور کسی بھی صحافی، انسانی حقوق کی تنظمیوں کے کارکنوں یا شہداء کے اہل خانہ کو قبرستان میں جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ نہ ہی قبرستان میں مدفون کسی فلسطینی کی معلومات کسی کو دی جاتی ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.