فلسطین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی فوج نے سن2012 کے دوران عام شہریوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی بچوں کی گرفتاریاں تیز کردیں، امسال نو سو بچوں کو پابند سلاسل کیا گیا، سن 2011 میں صہیونی اہلکاروں کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے بچوں کی تعداد 700 تھی۔فلسطینی سرکاری انسانی حقوق کی تنظیم نے بتایا کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ گرفتار کیے گئے اٹھارہ سال سے کم عمر فلسطینی لڑکوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔ حراست میں لیے گئے پچانوے فیصد بچوں کو حراست کے دوران غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے ان نوعمر لڑکوں کو رات دو سے صبح چار بجے تک کے اوقات کے دوران چھاپہ مار کارروائیوں میں اغوا کیا جاتا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین