مقبوضہ بیت المقدس کی نام نہاد اسرائیلی بلدیہ کی مالیاتی کمیٹی نے یہودی بستی ابو غنیم ”ھارحوما” میں 900 نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دیدی۔ صہیونی ذرائع کے مطابق مالیاتی کمیٹی نے یہودی آباد کاری میں توسیع کے لیے 50 ملین شیکل کی منظوری دی ہے۔
یہ رقم یہاں پر سڑکوں اور دیگر انفراسٹرکچر کے اخراجات میں چھوٹ دیکر فراہم کی جائے گی۔ بلدیہ کے ڈپٹی چیئرمین اور مالیاتی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ میرے منصوبے کے پاس ہونے اور اس ضمن میں مناسب فیصلے کی بنا پر مجھے انتہائی خوشی ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
