مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران شہید قنبر نامی فلسطینی شہید کے پانچ اہل خانہ سمیت 9 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموار کی شام اسرائیلی فوج نے جنوب مشرقی بیت المقدس میں شہید فلسطینی قنبر کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں موجود پانچ افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے قنبر نامی فلسطینی شہید کے اہل خانہ کے پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ شہید قنبر کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے جبل مکبر سے ہے۔ اس نے اتوار کے روز بیت المقدس میں تیز رفتار ٹرک صہیونی فوج پر چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر فلسطینی نوجوان قنبر کو بھی شہید کردیا تھا۔ شہید کے چار بچے ہیں جن میں سے بڑے بچے کی عمر سات سال اور چھوٹے کی آٹھ ماہ ہے۔ گذشتہ روز صہیونی فوج نے شہید کے دو بھائی محمد، منذر اور شہید کی بیوہ سمیت دیگر اقارب کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔