رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فورسز نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں صہیونی فوج کے دھاوؤں کے دوران نو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران تلاشی کی آڑ میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی گئی اور نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں چار سیکیورٹی اداروں کو مطلوب افراد شامل تھے۔
محروسین میں رام اللہ کے نواحی علاقے الجلزون میں قائم کردہ پناہ گزین کیمپ سے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے تین ارکان کو حراست میں لیا گیا ہے جب ایک شہری کو الخلیل کے نواح میں الظاھریہ سے گرفتار کیا گیا۔
ادھر بیت لحم میں بیت فجار کے مقام سے چار فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔ ایک فلسطینی شہری کی گرفتاری بیت المقدس کے شعفاط پناہ گزین کیمپ سے عمل میں لائی گئی۔