• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نظرثانی کی درخواست مسترد، الشیخ رائد صلاح کو9 ماہ قید کی سزا کا حکم

بدھ 20-04-2016
in فلسطین
0
0Pala1079
0
SHARES
3
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی سپریم کورٹ نے بزرگ فلسطینی رہنما اور اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح کو وادی الجوز خطبہ جمعہ میں دی گئی نو ماہ کی سزا بحال رکھتے ہوئے ان کی جانب سے سزاپرنظرثانی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عدالت کے بینچ نے منگل کے روز الشیخ رائد صلاح کے مقدمہ کی سماعت کے بعد کیس نمٹاتے ہوئے انہیں سنائی گئی 11 ماہ قید کی سزا کو 9 ماہ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے اور جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ الشیخ رائد صلاح کو 2 مئی کو ہونے والی سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش کیا جائے۔

قبل ازیں اسرائیل کی مرکزی عدالت نے 27 اکتوبر 2015 ء کو الشیخ رائد صلاح کو وادی الجوز میں کئی سال قبل جمعہ کے خطبہ میں اسرائیل کے خلاف اشتعال پھیلانے کے الزام میں 11 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

سات سال قبل وادی الجوز میں الشیخ رائد صلاح نے نماز جمعہ کے دوران مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی مذہبی دہشت گردی قرار دیا تھا۔

اس پر اسرائیلی پولیس نے انہیں حراست میں لیا اوران پر مقدمہ چلایا گیا جس میں انہیں کئی ماہ قید کی سزا ہوئی تھی۔ سزا پوری ہونے کے بعد انہیں رہا کیا گیا مگر اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے ان کے خلاف عدالت میں دوبارہ درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ الشیخ رائد صلاح کو ان کے جرم کے مطابق سزا نہیں ہوئی لہذا عدالت ان پر دوبارہ مقدمہ چلائے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.