(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں بدھ کے روز مختلف مقامات پر تلاشی کی کارروائیوں میں بچوں سمیت کم سے نو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں الشیخ جراح کالونی میں تلاشی کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق قابض فوج کی کارروائیوں میں گرفتار کیے گئے شہریوں میں کئی بچے شامل ہیں۔ ان کی شناخت حمزہ سعدی السقا، محمد ثائر فرحان، قسام شحادہ اور دیگر شامل ہیں جن کی عمریں 13 سال سے کم بتائی جاتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق باب العامود کےمقام سے صہیونی فوجیوں نے 18 سالہ نور الشبلی نامی نوجوان کو حراست میں لیا۔ سلوان میں وادی قدوم میں جہاد الزعتری نامی ایک بچے کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ قابض فوجیوں نے ابو صائمہ، خالد ابوغوش نامی شہریوں کو بسوں میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔
