• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مقبوضہ مغربی کنارے میں 878 ہائوسنگ یونٹس کی تعمیر کی منظوری

ہفتہ 10-08-2013
in فلسطین
0
plf 10 settlement-building
0
SHARES
0
VIEWS

قابض اسرائیل کی مقبوضہ مغربی کنارے میں سب سے اعلیٰ سویلین اتھارٹی "سول ایڈمینسٹریشن” نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کی مختلف یہودی بستیوں میں 878 نئے ہائوسنگ یونٹس کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بات اسرائیل سے شائع ہونے والے عبرانی روزنامے ہارٹز نے رپورٹ کی ہے۔

 

اس منصوبے کے تحت رام اللہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف حصوں میں چھوٹی چھوٹی یہودی بستیوں میں سینکڑوں ہائوسنگ یونٹس تعمیر کئے جائینگے۔ ان 878 یونٹس میں سے 5 یونٹس مقبوضہ یروشلم کے نزدیک موجود شیلو بستی، 55 یونٹس تلمون کی یہودی بستیوں، 255 یونٹس نحالہ تل اور 17 امانہ بستی کے لئے منظور کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ باقی ہائوسنگ یونٹس میں سے 38 کوخاف یعقوف بستی، 87 وادی اردن میں قلقال بستی، 156 الموج یہودی بستی اور اس کے علاوہ 91 ہائوسنگ یونٹس الون یہودی بستی میں تعمیر کئے جائینگے۔

دریں اثناء اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں سال 2013 کے پہلے چھ ماہ کے دوران یہودی آبادکاروں کی آبادی میں 7700 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کنونشنز کی روشنی میں اسرائیل فلسطینی زمینوں پر یہودیوں کو بسانے کی خاطر تعمیرات نہیں کرسکتا مگر اسرائیل نے آبادکاری کی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور عالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سے اس کو کوئی روکنے والا نہیں ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.