• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں 85مکان اور 1500 کمروں کا ریستوران بنانے کا اسرائیلی منصوبہ

جمعہ 15-05-2015
in فلسطین
0
plf 85-1500
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیل کی وزارت ہائوسنگ و منصوبہ بندی نے بیت المقدس اور مغربی کنارے میں نئے توسیعی اور تعمیراتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت رام اللہ میں ’’غفات زئیف‘‘ یہودی کالونی میں توسیع کرتے ہوئے مزید 85 مکانات کی تعمیر اور 1500 کمروں پر مشتمل ایک بڑا ریستوران بنانے کی اسکیم شامل ہے۔ اس کے علاوہ جبل المکبر میں 10 دونم کا ایک پلاٹ بھی اسی قسم کی تعمیراتی اسکیموں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی انسانی حقوق کی تنظیم’’نائو پیس‘‘ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزارت ہائوسنگ نے یہودی کالونی میں توسیع کے لیے مزید 85 مکانات کی تعمیر کا خاکہ جاری کیا ہے۔ یہ مکانات مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں تعمیر کیے جائیں گے جن کی تعمیرات کے لیے جلد ہی ٹینڈر جاری کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور القدس امور کے چیئرمین احمد قریع نے اپنے ایک بیان میں بیت المقدس اور مغربی کنارے میں نئی صہیونی توسیع پسندی کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں احمد قریع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاری کے تازہ منصوبوں کا کوئی مستقبل نہیں اور نہ ہی وہ حقیقی طورپر قائم ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہودی توسیع پسندی کی صہیونی سرگرمیاں عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.