• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ابو خضیر کی شہادت کے بعد بیت المقدس سے 800 فلسطینی گرفتار

اتوار 14-09-2014
in فلسطین
0
plf 800arrested
0
SHARES
0
VIEWS

انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے بتایا ہے کہ دو ماہ قبل مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں کم عمر فلسطینی لڑکے محمد ابو خضیر اور محمد جعابیص کی شہادت کے بعد صہیونی فورسز نے شہر سے کم سے کم 800 شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈالا ہے۔ حراست میں لیے جانے والے شہریوں میں 200 فلسطینی بچے بھی شامل ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم "کلب برائے اسیران” کے ڈائریکٹر ناصر قوس نے میڈیا کو بتایا کہ دو ماہ قبل قابض صہیونی فوجیوں اور انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے دو فلسطینی لڑکوں محمد ابوخضیر اور اور محمد جعابیص کو ظالمانہ انداز میں شہید کردیا تھا، جس کے بعد نام نہاد سیکیورٹی کے بہانے بیت المقدس کے مرکزی علاقوں وادی الجوز، شعفاط، العیسویہ، سلوان، الطور، الثوری الصوانہ اور قدیم مشرقی بیت المقدس سے آٹھ سو افراد کو حراست میں لے کر قید خانوں میں ڈالا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ناصر قوس نے بتایا کہ فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے قابض صہیونی فوج کا معمول بن چکےہیں۔ آئے روز اسرائیلی فوجی اور پولیس اہلکار فلسطینی شہریوں کے گھروں میں داخل ہوتے اور قیمتی اشیاء کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔

انسانی حقوق کے مندوب نے بتایا کہ بیت المقدس میں صرف ایک رات کے کریک ڈاؤن میں 110 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار کیے جانے والے افراد محمد ابو خضیر کی اغواء کے بعد ظالمانہ انداز میں شہادت کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ صہیونی فوج نے حراست میں لیے جانے والے شہریوں کو فوجی عدالتوں میں پیش کیا گیا اور انہیں احتجاج کی پاداش میں بھاری جرمانے بھی کیے گئے۔

خیال رہے کہ حالیہ ماہ صیام کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں نماز فجر کے لیے گھر سے نکلنے والے ایک بارہ سالہ فلسطینی لڑکے محمد ابو خضیر کو انتہا پسند یہودی آباد کار اغواء کرکے لے گئے تھے۔ اغواء کے آدھے گھنٹے بعد اس کی میت ایک ویران علاقے سے ملی تھی۔ اس پر فلسطین بھر بالخصوص بیت المقدس میں صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ صہیونی فوج نے مظاہرے روکنے کے لیے کریک ڈاؤن شروع کیا جس میں ایک ہزار کے قریب شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.