• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا: 800 ایکڑ زرعی فلسطینی اراضی یہودی کالونی میں ضم

پیر 07-04-2014
in فلسطین
0
plf 800 acre
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت نے ایک خفیہ سازش کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے کی آٹھ سو ایکڑ وسیع زرعی اراضی ایک یہودی کالونی میں شامل کرلی ہے جبکہ اس کے مالکان کو کانوں کان خبر تک نہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق "عرب اسٹڈیزگروپ” کے زیر اہتمام "لینڈ ریسرچ سینٹر” کی جانب سے جاری ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب مشرقی علاقے "قریوت” کی  800  ایکڑ زرعی زمین اسی شہر میں بنائی گئی یہودی کالونی "شیلو” میں شامل کرلی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی سپریم ریگولیشن کونسل کے ذیلی ادارے نے گذشتہ ماہ کے اواخر میں اس خفیہ منصوبے کی تفصیلات جاری کیں اور بتایا کہ کونسل بے اپنے فیصلہ  15/205 کے تحت  قریوت کی آٹھ سو دونم اراضی "شیلو” یہودی کالونی کا حصہ قرار دے دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کی اراضی کو یہودی کالونی کے لیے استعمال میں لائے جانے کے اعلان کے بعد فلسطینی شہریوں کو ان زمینوں پر کھیتی باڑی سے جلد روک دیا جائے گا۔ اسرائیلی حکومت اگلے مرحلے میں اس اراضی پر کئی تعمیراتی، سیاحتی اور زرعی پروجیکٹ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس اراضی پر ماڈل فارم ہاؤس، آثارقدیمہ کے پارک اور یہودی آباد کاروں کے لیے رہائیشی فلیٹس تعمیر کیے جائیں گے۔

اس وسیع اراضی پر قبضے کے بعد جنوبی قریوت اور شاہرہ  60  کو باہم مربوط بنانے اور قریوط روڈ کھولنے کی فلسطینی کوششیں رائیگاں چلی جائیں گیی اور فلسطینی شہری رام اللہ کی طرف سے بیس کلو میٹر کے علاقے سے محروم ہو جائیں گے، جس کے نتیجے میں شہریوں کو آمد ورفت میں بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.