• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں پراپنی ہی سرزمین تنگ، 8 روز میں گاؤں خالی کرنے کا حکم

پیر 24-09-2018
in فلسطین
0
0Pala112040
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) خان الاحمر کے رہائشیوں نے اسرائیلی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہاں سے ہرگز نہیں جائیں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں رہائشی علاقوں کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب مشہور گاؤں خان الاحمر کے رہائشیوں کو تحریری دھمکی دی گئی ہے کہ وہ 8 روز میں گاؤں خالی کردیں ورنہ جبراً یہ قدم اٹھایا جائے گا۔

حکومت نے یہ اعلان اسرائیلی سپریم کورٹ کی جانب سے علاقے کو مسمار کرنے کے خلاف درخواستیں مسترد ہونے کے بعد کیا ہے۔ اسرائیلی وزارتِ جنگ نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے تحت خان الاحمر کے مکینوں کو ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ یکم اکتوبر تک یہاں موجود تمام تعمیرات اور مکان کو مسمار کرکے یہاں سے چلے جائیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر یہاں کے لوگ مزاحمت کریں گے تو حکومت ان کے گھروں کو خود گرائے گی۔

فلسطینی حکومت اور بین الاقوامی تنظیموں نے انہیں دربدر کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اسپین نے اس ماہ کے اوائل میں خان الاحمر کو خالی کرانے پر اسرائیل کو فلسطینیوں کی جانب سے ردِ عمل پر خبردار کیا ہے اور اسے تنازع کے دوملکی حل کے خلاف قرار دیا ہے۔

خان الاحمر کے رہائشیوں نے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہاں سے ہرگز نہیں جائیں گے۔

مقبوضہ بیت المقدس سے چند کلومیٹر دور خان الاحمر کا علاقہ دو مقبوضہ علاقوں کے درمیان واقع ہے جو مالے ادومن اور کفار ادومن کے نام سے مشہور ہے اب اسرائیل انہیں توسیع دینا چاہتا ہے۔ اس عمل سے مغربی کنارہ (ویسٹ بینک) عملی طور پر دو حصوں میں تقسیم ہوجائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMartyrMatrixneblusNetanyahupalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.