غرب اردن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے کم از کم آٹھ فلسطینیوں کو بلاسبب گرفتار کر لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے دوران قابض صیہونی حکومت کے فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اس سے قبل صیہونیوں نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے مشرق میں حضرت یوسف علیہ السلام کے حرم پر حملہ کیا جہاں فلسطینیوں اور غاصب صیہونیوں میں شدید جھڑپ بھی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے فلسطینی قیدی صحافی کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ لمی خاطر نامی صحافی کو چودہ جولائی کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس وقت بھی صیہونی حکومت کی جیلوں میں ساڑھے چھے ہزار سے زائد فلسطینی قید ہیں جن میں تین سو کمسن بچے بھی شامل ہیں۔