• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی، بچوں سمیت 8 فلسطینی گرفتار

جمعہ 19-09-2014
in فلسطین
0
plf 8children
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں اور گھر گھر تلاشی کے دوران تین بچوں سمیت کم سے کم آٹھ فلسطینیوں کر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوجیوں نے بیت لحم کے مغرب میں نحالین قصبے پر چھاپہ مارا اور پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع نے پی آئی سی کے نامہ نگار کو بتایا کہ نحالین سے حراست میں لیے جانے والوں کی شناخت عصام غیاظہ، طالب محمود نجاجرہ، ماھر حسن الملط اور مہند طالب شکارنہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔ گرفتاری سے قبل اسرائیلی فوجیوں نے ان کے گھروں کی بھی جامہ تلاشی لی۔ ادھر الخلیل شہر میں ایک کارروائی میں تین بچوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج نے الخلیل میں جبل التکروری کے مقام پر چھاپہ مارا اور تین کم عمر لڑکوں یزن ابو الحلاوہ، محمود اور احمد متعب کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.