رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےشہروں Â میں چھاپوں کے دوران آٹھ فلسطینی شہریوں کو حراست میں Â لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینی شہریوں کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ کی اور قیمتی سامان کی لوٹ مار کے ساتھ خواتین اور بچوں کوزدو کوب کیا۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الخلیل شہر میں یعبد قصبے سے 3، العروب پناہ گزین کیمپ سے 2 اور بیت عوا سے ایک فلسطینی شہری جب کہ الخلیل شہر سے ایک فلسطینی کو حراست میں لیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے العروب پناہ گزین کیمپ سے 15 سالہ رانی محمد اھدیب کو گرفتار کیا۔ جب کہ بیت عوا سے باجس حسن سویطی کو گرفتار کیا گیا۔
صہیونی فوج نے جنوبی اور وسطی غرب اردن کو ملانے والی Â الکونتیز چوکی سے ھاشم صلاح کی حراست میں لیا اور اس کی گاڑی بھی ضبط کرلی گئی۔
صہیونی فوج نے غرب اردن میں الجلزون پناہ گزین کیمپ، ابو فلاح قصبے، بیت لحم میں عایدہ کیمپ، جنین میں رمانہ قصبے اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے۔ اس موقع پر فلسطینی شہریوں نے صہیونی فوج کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالے۔ صہیونی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ کی۔