فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم رامی الحمد اللہ نے رام اللہ میں وزیراعظم ہاؤس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران آٹھ اکتوبر دو ہزار سولہ کو بلدیاتی انتخاباتی کے لیے پولنگ کی تاریخ کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آٹھ اکتوبر کو 414 مقامی انتظامی کونسلوں، 142 بلدیاتی اور 272 دیہی کونسلوں کے لیے پولنگ کی جائے گی۔ پولنگ کا آغاز مغربی کنارے، بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں ایک ہی وقت میں ہوگا۔
خیال رہے کہ فلسطین میں بلدیاتی کونسلوں کا انتخاب چار سال کے لیے کیا جاتا ہے۔ پچھلے بلدیاتی انتخابات 2012ء میں ہوئے تھے۔
دوسری جانب ملک کی نمائندہ سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات کے اعلان کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے لوکل باڈیز الیکشن کے اعلان سے قبل انہیں اعتماد میں نہیں لیا ہے۔