(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں قید 8 فلسطینی کل 28 مئی 2016 بروز ہفتے کو اپنی اسیری کے نئے برسوں میں داخل ہوئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قلقیلیہ شہر کے رہائشی عمر قید کے سزا یافتہ 39 سالہ احمد صدقی سلیمان رضوان 15 سال اسیری مکمل کرنے کے بعد قید کے 16ویں برس میں داخل ہوئے ہیں۔ قلقیلیہ ہی کے 33 سالہ نائل عدنان عبداللطیف حسین 16 سال قید کے تحت پابند سلاسل ہیں۔ انہوں نے اپنی اسیری کے 14 سال مکمل کرنے کے بعد 15ویں کا آغاز کیا ہے۔عمر قید کے سزا یافتہ 34 سالہ تامر راسم سلیم الریماوی 13 سال اسیری مکمل کرنے کے بعد 14ویں برس میں داخل ہوئے ہیں۔ 39 سالہ علی یوسف محمد علیان 25 سال قید عمر قید کے سزا یافتہ ہیں، انہوں نے اپنی اسیری کے 13 سال مکمل کر لیے۔ اتامر سلیم اور محمد علیان کا تعلق مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق 39 سالہ عماد معزوز علی عکوب نے 32 سال میں سے 12 سال مکمل کرلیے جب کہ اسیر عبدالفتاح ریاض عبدالفتاح زامل نے 24 سالہ قید میں سے13 سال قید مکمل کرلی ہے۔ ان دونوں کا تعلق مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق 34 سالہ نمبر مفید یوسف محمد خلیل 18 سال قید کے سزا یافتہ ہیں۔ انہیں 2003ء میں حراست میں لیا گیا تھا۔ انہوں نے بھی اپنی اسیری کے 13 سال مکمل کرلیے ہیں۔ اسیر عدنان حسن سلمان علی البحیری 14 سال قید کے سزا یافتہ ہیں اور انہوں نے اپنی سیری کے 12 سال پورے کرلیے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی اسیران کی تعداد سات ہزار سے زائد ہے۔ ان میں 400 بچے اور 60 خواتین بھی شامل ہیں۔