(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کی الثوری کالونی میں گھروں کے باہر کھڑی آٹھ فلسطینی کاورں کو یہودی شرپشندوں نے رات کی تاریکی میں پٹرول چھڑک کرآگ لگا دی جس کے نتیجے میں گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق نامعلوم یہودی شرپسندوں نے سات فلسطینی گاڑیاں الثوری کالونی میں جب کہ ایک گاڑی ایک دوسرے مقام پر پٹرول چھڑک کرنذرآتش کی گئی۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم کسی مشتبہ یہودی آباد کار کو حراست میں نہیں لیا جا سکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کاروں کو نذرآتش کرنے میں ملوث افراد کی نشاندہی نہیں کی جاسکی ہے تاہم ماضی کے واقعات کے تناظر میں اس کارروائی میں بھی یہودیوں ہی کا ہاتھ بتایا جاتا ہے جو ماضی میں فلسطینیوں کی املاک پر اسی نوعیت کے حملے کرتے رہے ہیں۔