(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )گزشتہ ہفتے فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت اداروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان جو کہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،کی شہادت کے خلاف شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کے علاقے غرب اردن میں نابلس کے مقام پر فلسطینی اتھارٹی کےماتحت سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نے بلا جواز فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شہری کی شہادت کے خلاف شہربھر میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔
یاد رہے کہ عباس ملیشیا نے دو ہفتے پیشتر شمالی شہر نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ کے قریب عباس ملیشیا کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا تھا جو کل شمالی علاقے حیفا میں رفیدیا اسپتال میں دم توڑ گیا۔
فلسطینی نیوز ایجنسی صفا کے مطابق سوموار کو جنوبی نابلس میں شاہراہ القدس پر سیکڑوں فلسطینیوں نے ٹائر جلا کر سڑک بند کردی اور فلسطینی اتھارٹی کے خلاف نوجوان ھاشم عمر عطاللہ الطیراوی کو شہید کرنے پر شدید نعرے بازی کی۔
