(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "اسرائیل” جو فلسطینیوں کی نسل کشی کے باعث بین الاقوامی عدالت انصاف اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کے بڑھتے ہوئے دباؤ کا شکار ہے ، اسرائیل کو اب پہلے سے کہیں زیادہ "ذمہ دار اور مدبر قیادت کی ضرورت ہے ، بینجمن نیتن یاہو اس کے اہل نہیں ہیں۔
"امریکی اخبار "فنانشل ٹائمز” نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ادارے براڈکاسٹنگ اتھارٹی کی طرف سے کرائے گئے ایک سروے کو شائع کیا ہے جس کے مطابق "70% غیر قانونی صیہونی آبادکار موجودہ صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اقتدار کےلئے نا اہل اور ملکی تباہی کا ذمہ دار سمجھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ نیتن یاہو کو حکومت سے ہٹا کر نئے انتخابات کے عمل کو تیز ہونا چاہئے۔
صیہونی آبادکاروں کا خیال ہے کہ موجودہ وقت میں غزہ میں صیہونی افواج کی جنگ جاری ہے ایسی صورتحال میں اسرائیل کو اب پہلے سے کہیں زیادہ "ذمہ دار اور مدبر قیادت کی ضرورت ہے ، بینجمن نیتن یاہو اس کے اہل نہیں ہیں ، انھیں کی پالیسیز کے باعث "اسرائیل” جو کہ بین الاقوامی عدالت انصاف اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اس سے قبل "برطانوی اخبار دی گارڈین نے خبر دی تھی کہ نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی کے باعث غزہ میں حماس کے قبضے میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات کے خاتمے سے اسرائیل میں حوصلے پست ہو رہے ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ معاشرے میں شدید تقسیم کو اجاگر کرتے ہوئے حماس پر مکمل فتح حاصل کرنے کے ناممکن ہونے پر زیادہ یقین ہے۔